مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے شہر کی خوبصورت بنانے کے منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کچہری چوک میں اللہ پاک کے نام کا خوبصورت ترین یادگار نصب کیا گیا ہے۔
اس یادگار کی مزید خوبصورتی کے لیے اس پر اللہ پاک کے 99 نام بھی نصب کیے جائیں گے۔اسی طرح سے جھنگ موڑ چوک اور تلیری چوک پر یادگار نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اجاگر کرنا مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف چوکوں اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے گندگی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کو ٹاسک کر دے دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ریلوے پھاٹک سے ریلوے اسٹیشن روڈ کے اطراف میں کچرا کنڈی کی صفائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیوریج ڈسپوزل کو فعل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ڈی سی نے کہا لیڈیز پارک کو فعال کیا گیا ہے اور اس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا مظفرگڑھ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو تفریحی سرگرمی سمیت اعلیٰ معیار زندگی فراہم کی جا سکے،مزید برآں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور اسے فعال کرنے کا حکم جاری کیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…