مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2018ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سے ایم این اے سید باسط سلطان بخاری کی ہدایت پر سہیل غوری نے ملاقات کی، جس میں رورل ہیلتھ کمپلیکس شہر سلطان کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ادویات کے نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے ایس ایم او کو کال کرکے ہنگامی بنیادوں پر میڈیسن وصول کرنے کی ہدایت کی۔چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفر گڑھ نے یقین دہانی کرائی کہ اب انشائّ اللہ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ادویات نایاب نہیں ہوںگی، اگر ایمر جنسی میں ادویات نایاب ہوئیں تو ان ایمرجنسی کی ادویات دستیاب کرنا ایس ایم او کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب شہر سلطان سمیت تمام ہسپتالوں میں بہتری نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کو رورل ہیلتھ کمپلیکس شہر سلطان کے دیگر مسائل ڈیلیوری کی سہولت میں پریشانی ایکسرے کی فلموں اور لیبارٹری میں مختلف ٹیسٹ کے لئے کیمیکل کا نہ ہونا پر ھی توجہ دلائی جن کو حل کرنے کی چیف ایگزیکٹو ہیلتھ مظفر گڑھ نے یقین دہانی کرائی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…