Categories: NewsUrdu News

شہریوں کے مسائل کا فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2019ء) شہریوں کے مسائل کی براہ راست خود سماعت اور ان کا فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے بعد نماز جمعہ دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شکایات کیلئے آئے تمام شہریوں کے مسائل خود سماعت کیے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او ندیم عباس نے دفتر پولیس میں آئی تمام خواتین کے مسائل بھی خود دریافت کیے اور لیڈیز انچارج شکایات سیل کو عزت و احترام سے ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ جو شہری دفتر پولیس آ کر اپنی کوئی شکایت درج کراوتا ہے تو اسکی شکایت کا فوری فیصلہ ہونا ہے اور اگر وہ حقائق پر مبنی ہو گی تو میرٹ پر فوری کارروائی کی جائیگی اور اگر وہ درخواست حقائق پر مبنی نہ ہوگی تو مدعی کے خلاف غلط درخواست دینے پر کارروائی ہر صورت کی جائیگی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مصروفیات کو پس پشت ڈال کر شہریوں کے مسائل کی ذاتی طور سماعت اوران کا فوری حل ان کی ترجیحات میں ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

1 week ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago