Categories: NewsUrdu News

شہرکی بہتری، خوشحالی، خوبصورتی کیلئے سول سوسائٹی بار ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ شہر کی بہتری، خوشحالی اور اس کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے سول سوسائٹی بالخصوص بار ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بار ایسو سی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں صدر بار ایسو سی ایشن ارشد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان، نائب صدر مہر عمر بن غفور، جوائنٹ سیکرٹری مہر توقیر جانگلہ، فنانس سیکرٹری محمد عمیرقریشی، ممبران مجلس عاملہ ساجد علی تقی، فہیم اختر بھٹہ، مہر اکبر سیال، محمد ندیم، یوسف ارشد، رانا قاسم، آصف مشتاق اور حسن قریشی شامل تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو مسائل فوری حل طلب ہونگے ان کو فوری حل کیا جائے گاجبکہ دیگر مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا، مسائل کو حل وقتی نہیں بلکہ دیر پا اور مستقل حل نکالا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کچہری میں صفائی او ر سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر سکیم بنائی جائے گی، کچہری میں سٹام پیپر اور ٹکٹوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پارکنگ کیلئے 3منزلہ پلازہ بانے کی تجویز زیر غور ہے، اس موقع صدر بار ایسوسی ایشن ارشد حسین بھٹی نے کہا کہ شہر کی بہتری کیلئے ہم اپنے ذمہ داری مثبت اندا زمیں ادا کریں گے، وکلاء کمیونٹی کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر بھی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، انہوں نے کچہری میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عام کاشتکاروں سمیت وکلاء کاشتکارو ں کی شوگر ملز سے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے قانون اور میرت کے مطابق حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago