News

شہباز گِل کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی

مطفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 جولائی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ دل چاہتا ہے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگوں اور عطا تارڑ کے سارے وٹ نکال دوں مگر عطا اللّٰہ تارڑ کو معاف کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو گزشتہ روز مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ‘ وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کی تھی ،اس حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے ایف سی کے بیج لگے مسلحہ افراد ساتھ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کیا ، شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

قبل ازیں‌ پولیس اہلکاروں نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے لیکن شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ گارڈز کے ہمراہ واپس جائیں گے جب کہ گرفتاری پر شہباز گل کا موقف سامنے آیا ہے کہ انہیں بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔

 

علاوہ ازیں لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ہوئے لڑائی جھگڑے کے باعث تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، وزیرداخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دیا ، اس حوالے سے عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ جمشید چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کر کے لیگی کارکن کاسر پھاڑا ، پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن شرافت پر امن رہے، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، اسی لیے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ 

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید اقبال نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ ایک پر امن شہری ہیں ، جمشید چیمہ پر پہلے بھی مقدمے بنائے ہیں ، آج مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہونے کا دن ہے ، اس وجہ سے یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، میری گاڑی پرگلوں بٹوں نے حملہ کیا ، اپنے کارکن کو خود ہی زخمی کرکے ہم پر الزام دے رہے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago