News

شہباز گل حوالات میں بند، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

علی پور (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی، 17جولائی 2022) شہباز گل حوالات میں بند، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو آج مظفر گڑھ سےمسلح گارڈلے کرگھومنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالات میں بند ہونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہباز گل کو آج مظفر گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کیا جہاں انہیں حوالات میں بند کیا گیا ہے۔شہباز گل کی حوالات میں بند کیے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ شہبازگل کو آج مظفر گڑھ سےمسلح گارڈلے کرگھومنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کردی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے ایف سی کے بیج لگے مسلحہ افراد ساتھ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں‌ پولیس اہلکاروں نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے لیکن شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ گارڈز کے ہمراہ واپس جائیں گے جب کہ گرفتاری پر شہباز گل کا موقف سامنے آیا ہے کہ انہیں بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا، ترجمان الیکشن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جھوٹ پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 پولنگ اسٹیشن نمبر 46 میں پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود ہیں ، ریٹرننگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے ، غلط خبریں نہ پھیلائیں ، لیڈرز گمراہ نہیں کرتے بلکہ راستہ دکھاتے ہیں ، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر پی پی 217 خود فیکٹری گئے ، وہاں پر نہ ہی کوئی بیلٹ پیپر موجود ہے نہ کوئی ٹھپے لگا رہا تھا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا تھا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ، پی پی 272 پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا ، ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دیے گئے ، فارم 46 کی شفافیت ختم کر دی گئی ، اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے کیوں کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے ، ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago