Categories: NewsUrdu News

شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی، شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا، شہباز شریف نے سی ٹی سکین، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نے ایمر جنسی، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر وارڈ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے 39کروڑ 76لاکھ روپے کی لاگت کے تعمیر نو میگاپراجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ طبی سہولتوں اور وارڈز کا معیار کسی اعلیٰ ہسپتال سے کم نہیں ،وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا، سی ٹی سکین فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اور سہولت 24گھنٹے میسر ہو گی، وزیراعلیٰ نے 11کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید ٹراما سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ٹراما سنٹر وقت کی ضرورت ہے اور لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago