Categories: NewsUrdu News

شہبازشریف ڈرامہ بازہے، فلموں میں کام کرنا چاہیے، عمران خان

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26اپریل۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نمبر ایک ڈرامہ ہیں انہیں فلموں میں اداکاری کرنی چاہیے دونوں جماعتیں پانچ ، پانچ باریوں میں نظام تبدیل نہیں کر سکیں تو پانچ سال میں نظام کیسے ٹھیک کریں گے ۔مظفر گڑھ اسپورٹس گراوٴنڈ میں انتخابی جلسہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) باری لینے کے لئے تیار بیٹھی ہے میاں صاحب ! جو پانچ بار میں آپ نہیں کر سکے تو چھٹی باری میں کیا کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو اقتدار میں آ کر نظام تباہ کرتی ہیں وہ نظام درست کیسے کریں گی۔نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھے سیاسی جماعتوں نے پولیس کو بھی سیاسی ادارہ بنا دیا ہے ملک سے اگر غربت ختم کرنی ہے تو ان دونوں جماعتوں کی میوزیکل چیئر کو ختم کرنا ہو گا ایسا نظام لائیں گے کہ ملک سے تھانہ اور کچہری کی سیاست ختم ہو جائے گی عمران خان نے کہا کہ ہم اخراجات کم کر کے آمدنی میں اضافہ کریں گے جب ملک اپنے پیر پر کھڑا ہو گا تو امریکہ کی جنگ سے خود کو نکال لیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago