Categories: NewsUrdu News

شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف کیلئے تھانے پہنچ گیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 نومبر2019ء) بیوی کی جانب سے تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بننے والا شوہر بیوی کیخلاف کاروائی اور انصاف لینے کیلئے تھانے پہنچ گیا۔ آئے دن واقعات سننے میں آتے ہیں کہ کسی مرد نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور اسے مارا پیٹا۔ گزشتہ دنوں اداکار محسن حیدر کا کیس بھی سامنے آیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی پر تشدد کیا۔ اس کے علاوہ بھی اکثر ایسے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں جن میں سننے کو ملتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو مارتے ہوئے اس کی ٹانگ توڑ دی یا سر کے بال کاٹ دیے حتیٰ کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو قتل کیے جانے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایک کیس سامنے آیا تھا کہ گھرکا خرچہ مانگنے پر پولیس اہلکار نے گھر کو ٹارچر سیل بنا دیا تھا اور اپنی بیوی جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھااور پھرڈنڈے مار کر اسکی ٹانگ توڑ دی تھی۔ظالم اور درندہ صفت شخص بیوی کے جسم کو پلاس سے کاٹتا رہا اور ہتھوڑی سے بھی اسے چوٹ پہنچاتا رہا جس کے بعد بیوی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

لیکن مظفر گڑھ میں ایک انوکھا واقع پیش آیا جب ایک شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری محمد شریف نے تھانے میں پولیس کو شکایت کی ہے کہ وہ اپنی بیوی کی آنکھوں کے چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر اسکی پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا۔ محمد شریف نے بتایا ہے کہ اسکی بیوی اس پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہے۔ محمد شریف نے مطالبہ کیا کہ اسکی بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ۔ 02 نومبر2019ء) بیوی کی جانب سے تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بننے والا شوہر بیوی کیخلاف کاروائی اور انصاف لینے کیلئے تھانے پہنچ گیا۔ آئے دن واقعات سننے میں آتے ہیں کہ کسی مرد نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور اسے مارا پیٹا۔ گزشتہ دنوں اداکار محسن حیدر کا کیس بھی سامنے آیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی پر تشدد کیا۔ اس کے علاوہ بھی اکثر ایسے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں جن میں سننے کو ملتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو مارتے ہوئے اس کی ٹانگ توڑ دی یا سر کے بال کاٹ دیے حتیٰ کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو قتل کیے جانے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایک کیس سامنے آیا تھا کہ گھرکا خرچہ مانگنے پر پولیس اہلکار نے گھر کو ٹارچر سیل بنا دیا تھا اور اپنی بیوی جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھااور پھرڈنڈے مار کر اسکی ٹانگ توڑ دی تھی۔ظالم اور درندہ صفت شخص بیوی کے جسم کو پلاس سے کاٹتا رہا اور ہتھوڑی سے بھی اسے چوٹ پہنچاتا رہا جس کے بعد بیوی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

لیکن مظفر گڑھ میں ایک انوکھا واقع پیش آیا جب ایک شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری محمد شریف نے تھانے میں پولیس کو شکایت کی ہے کہ وہ اپنی بیوی کی آنکھوں کے چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر اسکی پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا۔ محمد شریف نے بتایا ہے کہ اسکی بیوی اس پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہے۔ محمد شریف نے مطالبہ کیا کہ اسکی بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago