Categories: NewsUrdu News

شریفاں مائی تشدد کیس ٬مرکزی ملزم سمیت 7افرادگرفتار

مظفرگڑھ۔4نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2016ء)مظفرگڑھ کے علاقعہ شہرسلطان کی شریفاں مائی تشدد کیس میں مظفرگڑھ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او اویس احمد ملک .ڈی پی او نے صحافیوں کوبتایاکہ مظفرگڑھ پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے مختلف علاقوں سے مرکزی ملزم رسول بخش٬بشیر احمد٬ محمد جاوید٬ ذوالفقار٬ محمد اعجاز٬ عبدالخالق اور محمد باقر کو گرفتار کیا ہے۔متاثرہ خاتون شریفاں مائی کے مقدمہ میں 9 نامزد ملزمان کے علاوہ 6 مزید ملزمان کو مدعیہ کے بیان پر شامل کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے 3 روز قبل خاتون شریفاں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگیں کاٹنے اور آنکھیں نکالنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر متاثرہ خاتون شریفاں کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے تھے۔ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں کوشش کررہی ہے جو جلد گرفتار کر لیے جائینگے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago