Categories: NewsUrdu News

شانگلہ میں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا

الپوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اگست2018ء) شانگلہ میں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ،ہر ایک گھنٹے کے بعدتین تین گھنٹے بجلی بند۔ بجلی کے طویل بریک ڈائون نے کاروبار سمیت سرکاری نظام سمیت ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی شدید مشکلات۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایکسرے مشینزاور لیبارٹریز بند ۔شانگلہ کے بیشتر گرم علاقوں میں پانی کی قلت شروع ہوگئی۔بجلی سے چلنے والے چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہے ۔ ایک ہفتہ سے جاری بریک ڈائون کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ، تاجر تنظیموں نے بھی احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ مسلسل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو انتہائی پریشان کر رکھا ہے ، ہر ایک گھنٹے کے بعد تین تین گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے کاروبار سمیت سرکاری نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،ہسپتالوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے مشینز اور لیبارٹریز بند ہیں ،جس کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔شانگلہ ایک پسماندہ ضلع ہے جس میں نہ کوئی فیکٹری ہے اور نہ کوئی کارخانہ موجود ہے ، اس کے باوجود بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شانگلہ کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم کے مترادف عمل ہے ، بجلی سے چلنے والے چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہے ہیں جن سے معاشی مسائیل نے جنم لیا ہے ، عوام اور تاجر تنظیمیں ان حالات سے انتہائی پریشان ہوکر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔شانگلہ کے بیشتر گرم علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت شروع ہوگئی ہے مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیںاور درجہ حرارت بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago