Categories: NewsUrdu News

سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا اہم ترین منصوبہ ہے‘ ایم پی اے مخدوم سیدسبطین رضابخاری

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مخدوم سید سبطین رضا بخاری نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا اہم ترین منصوبہ ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا‘ ملک دشمن قوتیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ،مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا دیا ہے ،تحصیل علی پور کو ترقیاتی حوالے سے ماڈل تحصیل بنا کر دم لیں گے ،گوپانگ گروپ نے الیکشن میں کئے وعدے پورے کر دیئے ہیں, جلد ہی حلقہ کا دورہ کر کے نئے شامل ہونے والے علاقوں کے معززین سے ملاقات کرونگا۔15سال تک علی پور کو پسماندہ رکھنے والے آج گوپانگ گروپ کے خلاف باتیں کرتے ہیں حلقہ کے عوام ناکام سیاستدان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ ایم این اے سردار عاشق خان گوپانگ نے اربوں کے منصوبے مکمل کروا کر حلقہ کے عوام سے دوستی کا حق ادا کر دیا۔انہوں نے یہ گفتگوچیئرمین یونین کونسلز ملک مختیار ڈوگر ،چیئرمین حاجی حیات اللہ خان ہجبانی سے ملاقات کے دوران کی . انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بندے شاہ اوریونین کونسل یاکیوالی،میں کروڑوں کے فنڈز سے عوامی منصوبوں پر کام جاری ہے۔میرے حلقہ میں جو نئے مواضعات شامل ہوئے ہیں۔ جلد ہی ان کا دورہ کرونگا انشائ اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن گوپانگ گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago