Categories: NewsUrdu News

سی آئی اے سٹاف نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ ۔18جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2017ء) سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ,گرفتار ہونے والوں میں سعودی پلٹ قتل کا مرکزی ملزم کو ائیر پورٹ اور دوسرے کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا. تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ میں قتل کے مرکزی اشتہاری ملزم غلام شبیر کو ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا.مزکورہ ملزم نے فقیر بخش کو زمین کے قبضہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا.سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر اے ایس آئی محمد رفیق کی قیادت میں ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سعودی عرب سے ملتان ائیرپورٹ پر پہنچا. جبکہ دوسرے اشتہاری ملزم محمد عارف کو CIA سٹاف مظفرگڑھ کی ٹیم نے سب انسپکٹر منیر چانڈیہ کی قیادت میں شبانہ روز کی محنت اور مخبر کی اطلاع پر پشاور سے گرفتار کیا.ملزم نے مظفرگڑھ کی بستی دو آبہ میں پولیس کی وردی پہن کر ساتھی ملزمان کی مدد سے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر ٹریکٹر اور نقدی چھین لی تھی. مزکورہ ملزم سے پسٹل برآمد ہو گیا ہے ملزم عارف پر اور بھی مقدمات درج ہیں. ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے اس بہترین کارکردگی پر CIA سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago