Categories: NewsUrdu News

سینیٹ انتخابات سے قبل حکمران جماعت کو جھٹکا ،رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کاپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘ گفتگو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 فروری2021ء) مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارٹی پالیسیوں سے نالاںرکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ۔یاد رہے کہ خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago