Categories: Uncategorized

سینئر میڈیکل آفیسر پر ماتحت عملے کا مبیینہ تشدد، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2020ء) سینئر میڈیکل آفیسر پر ماتحت عملے کا مبیینہ تشدد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبہ مرادآباد کے رورل ہیلتھ سینٹر پر تعینات سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید جمشید حسین بخاری پر سینئر کلرک مہر منیر حسین نے ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر تشدد کیا،ڈاکٹر جمشید حسین بخاری کی رپورٹ پر پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے سینئر کلرک منیر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے ڈاکٹر جمشید حسین بخاری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کلرک منیر حسین کو رورل ہیلتھ سینٹر مرادآباد سے فوری طور پر تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے عہدیداران نے ڈاکٹر جمشید حسین بخاری پر تشدد کی سخت مزمت کرتے ہوئے سینئر کلرک منیر حسین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایپکا مظفرگڑھ نے سینئر کلرک منیر حسین کے خلاف مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور فوری طور پر پرچہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago