Categories: NewsUrdu News

سیلفی بناتے 4 بہنیں دریا چناب میں ڈوب گئیں

مظفرگڑھ ( مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی26 مئی 2020ء ) سیلفی بناتے 4 بہنوں سمیت5 افراد دریا میں ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر دریا چناب پر سیر و تفریح کیلئے گئیں 4 بہنیں سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بہنوں کو بچا لیا جبکہ دو بہنوں کی لاشیں ریسکیوں کی جانب سے نکال لیں گئیں۔ نعشیں نکالنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ریسکیو کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ میں ایک ہی روز میں دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر 3 مختلف واقعات میں 5 افراد ڈوب کر لاپتہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی ہدایت پر ڈوبنے کے تینوں واقعات پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقع مظفرگڑھ کے نواحی قصبے روہیلانوالی کے قریب واقع ابراہیم والا پتن پر پیش آیا جہاں سیلفی کا شوق 2 بہنوں کی جان لے گیا۔5 بہنیں اپنے کزن کے ساتھ پکنک منانے گئیں سیلفی بناتے ھوئے 3 بہنیں پاؤں پھسلنے سے دریاء میں گرگئیں تھی۔ موقع پر موجود لوگوں نے کزن اور ایک لڑکی کو بچا لیا ۔ ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے سرچ آپریشن کرکے 18 سالہ کرن نامی لڑکی کی نعش تلاش کرنے کے بعد لواحقین کر حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ 12 سالہ ہیر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسرا واقع مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر واقع تفریحی مقام ہیڈ محمد والا پر پیش آیا جہاں کبیر والا کا رہائشی نوجوان نے پولیس کے روکنے کے باوجود چھپ کر نہانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی تو واپس پانی کی سطح پر نہ آیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی واٹر سرچ ٹیم کا بروقت رسپانس فوری ریسکیو سرچ آپریشن جاری کیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی کئی افراد سیلفی لیتے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago