Categories: NewsUrdu News

سیلاب کے نقصانات سے بچائو کیلئے حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کے کام کوجلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جون2017ء) مون سون کی بارشوں کے پیش نظر دریائے سندھ اور دریائے چناب میں امسال متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے چندر بھان اور سرکی کے مقام پر فلڈ بند کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ سیلاب کے نقصانات سے بچائو ممکن ہوسکے، انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، سیلاب کی صور ت میں متاثرین سیلاب کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر علی پو ر کو ہدایت کی کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین سیلاب کیلئے ریلیف کیمپ، ان کے قیام و طعام ، میڈیکل کی سہولیات ، جانوروں کی ویکسی نیشن اور ونڈے کی فراہمی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، پانی کے نکاس کیلئے ڈی واٹرننگ سیٹ، جنریٹر، لائٹس، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرانسپورٹ سمیت تمام ضروری اشیاء کی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، عوامی نمائندوں ، یو سی چیئر مین، کونسلر، علاقے کے معززین سے رابطے کئے جائیں اور دریائی علاقوں کی عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، رضا کاروں کی فہرست مرتب کی جائے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے قبل دریائی علاقوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اس سلسلے میں کوئی رعائت نہ برتی جائے ، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور ریلیف کیمپوںمیں تمام ضروری ادویات بالخصوص سانپ کے کانٹے کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کا ریلیف کیمپوں میں ڈیوٹی کا شیڈول بنایا جائے ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں فلڈ بندوں کا معائنہ کریں وہ خود بھی مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر فلڈ بندوں کامعائنہ کریں گے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago