Categories: NewsUrdu News

سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ہمہ وقت تیار ہے۔یہ بات انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال مکول،ایکسین آبپاشی ملک زین سانگی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کے انخلاء ، ریلیف کیمپوں کے قیام، متاثرین کے کھانے پینے کے انتظاماتا اور ان کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات نے اپنا اپنا پلان تیار کرلیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago