Categories: NewsUrdu News

سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے،ڈی سی مظفر گڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ہمہ وقت تیار ہے یہ بات انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال مکول،ایکسین آبپاشی ملک زین سانگی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کے انخلاء ، ریلیف کیمپوں کے قیام، متاثرین کے کھانے پینے کے انتظامات اوران کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات نے اپنا اپنا پلان تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی صورت میں محکمہ لوکل گورنمنٹ متاثرین کو سیلاب سے نکالنے اور ریلیف کیمپ تک پہنچانے، ان کو خوراک کی فراہمی او رصاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا، محکمہ صحت میڈیکل کی ٹیمیں تشکیل دے گی اور ریلیف کیمپوں کے ساتھ میڈیکل کیمپ کے قیام کو یقینی بنائے گا، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا جائے گا، سانپ اور کتے کے کانٹے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک متاثرہ علاقوں سے جانورو ں کی منتقلی اور انکے علاج کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب سے قبل تمام سیلابی علاقوں میں جانوروں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نظام بنایا جارہا ہے کہ بیٹ کے علاقوں میں دریا کے پاس رہنے والے لوگوں کو سیلاب کی بروقت اطلاع دی جائے اور سیلاب کی صورت میں انہیں محفوظ مقام پر بروقت منتقل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عارف ضیاء گجر کو ہدایت کی کہ وہ پی ڈی ایم اے کی تمام مشینری کو چیک کریں اور خراب مشینری کو فی الفور مرمت کرایا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ارشادالحق نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے، ریسکیو 1122 کی تمام مشینری، کشتیاں اور دیگر آلات تیار ہیں، تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122کی ٹیمیں فعال ہیں، یونین کونسل کی سطح پر ریسکیو رضا کار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت، محکمہ زراعت، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران نے سیلاب کی صورت میں اپنے اپنے اداروں کے طرف سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago