Categories: NewsUrdu News

سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔حماد نوازٹیپو

مظفرگڑھ۔21 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2017ء)سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت غریب عوام کی بلا امتیاز خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو ایم پی اے حلقہ پی پی 254 نے اپنی رہائش گاہ پر مقامی افراد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مظفرگڑھ عوام کے دو دیرینہ مطالبے مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک اور مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند ڈبل روڈ جیسے میگا پراجیکٹس شروع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹراما سنٹر،او۔پی۔ڈی، کارڈیالوجی وارڈ اور بچوں کے علیحدہ ایمرجنسی وارڈ جیسے عظیم الشان منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔نیز مظفرگڑھ بلدیہ کے تمام وارڈز میں نالی،سولنگ،ٹف ٹائل اور سیوریج کے منصوبے بھی بلا امتیاز تکمیل کرا دیے ہیں۔ترکش ہسپتال ( انڈس ہسپتال) میں 250 بستروں کے اضافی ہسپتال کا میگا پروجیکٹ تکمیل کے آ خر ی مراحل میں ہی. آ ئند ہ الیکشن 2018 میں اپنی بھرپور عوامی خدمت سے الیکشن جیت کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گی.

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago