Categories: NewsUrdu News

سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، تین طلباء جاں بحق، 5کی حالت تشویشناک

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ سے تقریباً 23 کلو میٹر دورقصبہ گجرات روڈ چوک قریشی کے نزدیک مقامی سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین طلبا ء موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے،تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی وین بچوں کو لے کر جارہی تھی کہ اچانک وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سی3طلبہ موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10بچے زخمی ہوگئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ویگن میں 2 گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اشرف گجر موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او چوک قریشی کلیم اللہ گادھی بھی موقع پر پہنچے اور موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے بچوں کو وین سے نکالنا شر وع کردیا۔ 10بچوں کو زندہ نکال لیاگیا جبکہ تین بچے جانبر نہ ہوسکے۔،ایس پی انوسٹی گیشن مصطفیٰ پہوڑ، ڈی ایس پی صدر سرکل ثنااللہ خان، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر بنگش بھی جائے حادثہ پر پہنچے، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مقبول حسین زخمی بچوں کے ساتھ ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ موجود ہیں، سکول وین کے مالک کوتھانہ چوک قریشی پولیس نے گرفتار کر لیا ہی. پولیس کے مطابق باقی ذمہ داران بھی جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے،
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 month ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 month ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago