Categories: NewsUrdu News

سٹرکوں کو مرمت اور سیوریج کی بحالی کی سکیموں پرترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے،ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، سٹرکوں کو مرمت اور سیوریج کی بحالی کی سکیموں پرترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اور عوام کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔یہ بات انہوں نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیرو مرمت کے کام صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر پری نہیں بلکہ ضلع کے تمام قصبہ جات، دیہاتوں اور مواضعات میں شروع کئے جائیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن، تحصیل میونسپل کمیٹی اور میونسپل کمیٹوں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی چوکوں کی سڑکوں کی مرمت، مرمت و بحالی کے فنڈ سے فوری طور پر کرائیں اور عوام کو جلد سے جلد سہولیات فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کی معاونت سے مظفرگڑھ شہر اور اور دیگر علاقوں میں بند سیوریج کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے، جہاں کہیں سیوریج لائن چوک کرگئی ہے اس کو تبدیل کیا جائے، بند لائنوں کو کھولا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ مرمت و بحالی کے فنڈ سے یاد گار چوک سے بستی مہاراں او ر دستی والہ روڈ، پیر جہانیہ والا روڈ، تلیری بائی پاس روڈ پر ٹبی چوک والا روڈاور ریلوے پھاٹک سے محمود کوٹ روڈ پر فوری پر مرمت کرائی جائے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 63ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، جس پرتقریباً 76کروڑ90لاکھ روپے خرچ ہونگے، ان میں سے تحصیل مظفرگڑھ پر 11 کروڑ 75 لاکھ، تحصیل کو ٹ ادو پر 9کروڑ80لاکھ، تحصیل جتوئی پر 5کروڑ 20لاکھ،تحصیل علی پور پر 5کروڑ 11لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے،جبکہ ضلع کی 9میونسپل کمیٹیوں میں 45کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago