News

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2023ء) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک لبیک علی پور کے زیر اہتمام علی پور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام کے خلاف کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہے ۔

ریلی بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سردار بہادر خان سے حافظ محمد سلیمان لاڑ کی زیر قیادت نکالی گئی جس میں شہریوں ، مقامی ، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

حافظ سلیمان لاڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی ممالک میں اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے ، یہ عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔ دریں اثنا تحریک لبیک کے زیراہتمام سیت پور خیرپورسادات مڈوالہ اور دیگر علاقوں میں بھی حرمت قرآن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago