مظفرآباد(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئرنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نیوز کے اعتبار سے بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس سوشل میڈیا کی اہمیت کو جانتے ہوے اس کے لئے علیحدہ سے تین کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایکٹیویٹس کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ملکر سوشل میڈیا پر فیک نیوز کو روکنا ہو گا،آئے روز ہم سب کو فیک نیوز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق ویڈیوزاورخبریں شیئر کرنے کا رجحان جہاں معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے وہاں خطرناک پہلو بھِی جنم لے رہے ہیں،موجودہ دور میں فیک نیوز کا رجحان بڑھنے لگا ہے، سوشل میڈیا صارفین اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے خبر کو تصدیق کیے بغیر آگے شیئر کر دیا جاتا ہے جس سے معاشرے میں کئی خطرناک پہلو جنم لیتے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…