Categories: NewsUrdu News

سورج مکھی کی زیادہ سے زیادہ کاشت ملکی خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کرداراداکرسکتی ہے، ڈاکٹرشوکت علی

مظفرگڑھ۔14 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 فروری2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹرشوکت علی عابد نے بتایاکہ پاکستان میں خوردنی تیل خوراک کا اہم حصہ ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے ضروری ہے، سورج مکھی کے خوردنی تیل میں وٹامن اے،بی اور وٹامن کے پائے جاتے ہیں جو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق انسانی جسم کیلئے انتہائی ضروری ہیں، پاکستان میں اپنی ضروریات کا صرف چودہ فیصدخوردنی تیل پیداہورہا ہے جبکہ اپنی ضرورت کابقایا تیل کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے درآمد کرنے پر مجبور ہے۔انہوںنے بتایاکہ بہترین پیداوری ٹیکنالوجی سے سورج مکھی کی فصل کی زیادہ سے زیادہ کاشت ملکی خوردنی تیل کی پیداور بڑھانے میں اہم کرداراداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً چالیس سے پچاس فیصد تیل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ضلع مظفرگڑھ میں دوسری بڑی فصلات کی طرح سورج مکھی بھی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔محکمہ زراعت کاشتکاروں اور کسانوں سے تعاون سے سورج مکھی کی فصل کوبڑے پیمانے پرمظفرگڑھ میں کاشت کروانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔جو کاشتکار ربیع یا خریف کی فصلیں کاشت نہیں کرسکتے وہ ان فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی سورج مکھی کی فصل کاشت کرسکتے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی عابد نے بتایاکہ سورج مکھی کی فصل کا دورانیہ تقریباً100سے 125دن پر محیط ہوتاہے۔ ضلع مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت موسم بہارمیں10جنوری تا اختتام ِ فروری اور موسم خزاں میں 25جولائی تا20 اگست ہے۔یائی سن33،ٹی40318،اگورا4, ایس ایف0046 ،ایس278،این کے ار مونی اور کونڈی جیسی اقسام عام اقسام کی نسبت زیادہ پیداور دیتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو چاہیئے کہ اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے ہائبرڈ بیج اپنے علاقے کی نسبت سے کاشت کریں۔ سورج مکھی کی زیادہ پیداور حاصل کرنے کے لئے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اسکی پیداور میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے۔سورج مکھی کی کاشت پلانٹر،ٹریکٹرڈرل یاسنگل رو کاٹن ڈرل،پریا کیرا اور ڈبلنگ(چوپا)کے طریقوں سے کی جاسکتی ہے،انہوںنے کہاکہ کھادوں کااستعمال بروقت اورزمین کی زرخیزی کی بنیاد پرکرنا چاہیے۔سورج مکھی کی بوائی کے وقت پونی2بوری ڈی اے پی اور 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ اور آدھی بوری یوریا پہلے پانی کے ساتھ اور آدھی بوری دوسرے پانی کے ساتھ ڈالیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago