Categories: NewsUrdu News

سستا اور فوری انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2019ء) عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پرحل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں کھلی کچہری لگائی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت محکمہ پولیس سے ڈی ایس پی صاحبان بھی موجود تھے، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوام کو مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ہر جمعہ کے روز3بجیکھلی کچہری لگائی جائیگی، جس کے ذریعے عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، اس کے علاوہ وہ خود اور ڈی پی او عمران کشور ضلع کی تمام تحصیلوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھی کھلی کچہری لگا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری محکموں کے افسران سائلین کے مسائل اپنے دفاتر میں ہی حل کردیں تو عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوسکتی ہے اور افسران کی بھی نیک نامی ہوگی، اس موقع پر ڈی پی اوعمران کشور نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیل، یونین کونسل اور تھانہ سطح پر عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے جائیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago