Categories: NewsUrdu News

سرکاری ہسپتالوں میںعلاج معالجے کی جدید سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت،علاج معالجے کی جدید سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔تحصیل آفس میں آنے والے سا ئلین کے مسائل کو فوری حل کیا جا ئے، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جا ئیں۔یہ بات انہوں نے دیہی مرکز صحت خانگڑھ اور تحصیل آفس مظفرگڑھ کا اچانک معا ئنہ کر تے ہوئے کہی۔دیہی مر کز صحت کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے کورونا سے متعلقہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب سہولتیں جس میں ایکسرے،الٹراساؤنڈ اور ادویات کی فراہمی شامل ہیں مفت فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حا ضری کو یقینی بنایا جائے۔تحصیل آفس کے معا ئنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراضی کی رجسٹری اور انتقالات کوفوری طور پر درج کیا جائے اور سائل کو دفاتر کے چکر نہ لگوائیں جا ئیں، ریکارڈ چیک کر نے پر سابقہ رجسٹریوں کے اندراج نہ کر نے پر بر ہمی کا اظہا ر کیا اور ہدایت کی کہ 4روز کے اندر تمام رجسٹریوں کا اندراج کر کے ان کو رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریوں کے اندراج میں بے جا التواء کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،سستی اور کوتاہی کا مظاہرہ کر نے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے موسم برسات کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں پوسٹ رگریجوایٹ کالج مظفرگڑھ میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ما حولیاتی آلودگی کوختم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کا مقا بلہ کر نے کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کے ہر فرد کو اس مہم میں حصہ لینا ہو گا اور اپنے حصے کا پودا لگانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شجر کا ری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بچوں میں اس کا شعور اجاگر کیا جائے اور شجر کاری کا شوق پیدا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پودا لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی نگہداشت بھی کی جائے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر خلیل الرحمن نے بھی پودے لگائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago