Categories: NewsUrdu News

سرکاری ملازمین اور ان کے لواحقین کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈی اے اومظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔10 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر انوار الحق چشتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور ان کے لواحقین کے مسائل کے فوری حل اور کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوںنے کہا ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس نے ہی نیشنل بینک آف پاکستان مظفرگڑھ میںپینشن کی مد میں ہونے والی 42کروڑ روپے کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے تمام نظام کمپیوٹرائزڈ ہے جس میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی ناممکن ہے ، تاہم اگر دفترکا کوئی اہلکار کسی بھی سرکاری ملازم، ریٹائرڈ ملازم یا ان کے لواحقین سے کسی بھی مد میں کوئی رقم طلب کرتا ہے تو فوری طور پر ان سے رابطہ کیا جائے ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر انوار الحق چشتی نے مزید بتایا کہ ضلعی تنظیم ایپکا کی جانب سے ایڈیٹر کاشف مگسی کے خلاف دی جانے والی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف مگسی سے جواب طلب کرلیا گیا ہے اور متنازعہ سروس بک پر محکمانہ اعتراضات دور کرانے کے بعد مکمل کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago