Categories: NewsUrdu News

سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے بھیس بدل چھاپے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے ، اصلاح احوال کرنے اور موثر مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی طرف سے بھیس بدل کر پرائیویٹ گاڑی پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ، عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں چھاپہ مارا اور موٹر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کو اوورچارجنگ کرنے پر پکڑ لیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو ایک شہری نے ویڈیو بھیج کر اطلاع دی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موٹر سائیکل سٹینڈ کاٹھیکیدار موٹر سائیکل کی فیس 10روپے کی بجائے 20روپے زبر دستی وصول کررہا ہے ، جبکہ رسید پر پارکنگ فیس 10روپے لکھی ہوئی ہے،آج ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جا کر چیک کیا تو ٹھیکیدارکے مقرر کردہ اہلکار 10روپے کی بجائے 20روپے وصول کرتے ہوئے پائے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ کے ایس ایچ او کو ٹھیکیدار او ر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے، ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے کہا ہے کہ تما م سرکاری محکموں کے اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں ، ان اہلکاروں کے غیر قانونی کاموں کی جانچ کیلئے چھاپوں کو سلسلہ جاری رہے گا، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago