Categories: NewsUrdu News

سرکاری سکولوں کے اساتذہ بچوں کی تربیت میں بہتری لائیں ،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ 13 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ انسان کا سب سے قیمتی سرمایہ اولاد ہے ،یہ سرمایہ اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں اساتذہ پر سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سرمایہ کی کردار سازی ، نیت سازی اور مستقبل سازی کریںخورشید آباد گرلز ہائی سکول میں ضلع بھر کے میل اور فی میل اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے سامنے ضلع مظفرگڑھ کیلئے اپنا تعلیمی و یژن اور راہنما اصول پیش کرتے ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت یو کے کی ویب سائیڈ الف اعلان کے مطابق ضلع مظفرگڑھ تعلیمی لحاظ سے 146ویں نمبر یعنی سب سے آخر پر ہے ، اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی کئی گنا ہ زیادہ ہے لیکن کارکردگی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے مطابق سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبائ و طالبات کا مستقبل بہتر نظر نہیں آرہا ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں شعبہ تعلیم مین بہتری کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی معاونت سے اصلاحی کام کروں جس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے نیچے سے بہت اوپر جانا ہے جس کیلئے میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ چلوں گا، موجودہ وسائل کے ساتھ ہی بہتری لانی ہے، انہوں نے کہا کہ ہراستاد لیڈ ر ہوتا ہے جو مسائل کے حل خود تلاش کرتا ہے ،میرا کام خواب غفلت سے جگانا ہے ، بہتری لانے کیلئے ہر استاد کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے ، رضا کارانہ طور پر کام کرنا ہوگا، چھوٹی کلاس کے بچوں بالخصوص نرسری کلاس کے بچوں پر زیادہ توجہ دینا ہوگی تاکہ ان کی بنیاد بہتر ہو، امتحانات کیلئے ایمرجنسی نافذ کریں ، بچوں کی پروفائل بنائیں تاکہ ان کے گھرانے کے بارے میں پتہ ہو، والدین سے ملاقات کریں، ہم نے پرائیویٹ سکولوں سے پوزیشن واپس لینا ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے اعلان کیا کہ آئندہ سے کسی سکول ٹیچر کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ اپنے کلاس کے بچے کو علیحدہ سے ٹیوشن پڑھائے۔اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر کے ویڑن کے مطابق کام کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر، اے سی مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ، اے سی علی پور محمد عامر، اے سی کوٹ ادو جام آفتاب، اے سی جتوئی زریاب خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago