مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2020ء)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اپنا مسئلہ لے کر آنے والے سائل کو دفتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اگر اس کا مسئلہ قانون و میرٹ کے مطابق حل ہونے والا ہے تو اس کو فوری حل کیا جائے،اگر کسی سائل کا کوئی مسئلہ قوانین و ضوابط کے مطابق حل نہیں ہوسکتا تو اس سے غلط بیانی نہ کریں اس کو صاف بتادیں کہ اس کو کسی قسم کا لارا نہ دیا جائے۔یہ بات انہوں نے اراضی اور تحصیل آفس کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں کے کہا کہ روزانہ ہونے والی رجسٹریوں کا اندراج اور انتقال فوری کیا جائے تاکہ سائل کو بار بار آنا نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ سائل کو بے جا پریشان کرنا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گااورایسا کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…