Categories: NewsUrdu News

سردار کوڑے خاں پبلک سکول کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، ممبران سول سوسائٹی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) سول سوسائٹی مظفرگڑھ کے ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کے معاملات پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ہے، ممبران سول سوسائٹی اس بات پر متفق ہیں کہ سردار کوڑے خاں پبلک سکول ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، فروغ تعلیم کیلئے اس ادارے کی بے مثال خدمات ہیں، حالیہ انتظامی تبدیلی کے نتیجے میں معیار تعلیم یں مزید بہتری اور مزید وسائل کی توقع ہے کیونکہ کیئر فاؤنڈیشن سکول کے اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کے ساتھ ساتھ سائنس کی لیبارٹری، سکول کی لائبریری کنٹین کیلئے اضافی وسائل فراہم کرے گی جبکہ سکول کی موجودہ فیس اور سٹاف کی شرائط ملازمت برقرار رہیں گی،یہ بات ممبران سول سوسائٹی نے ایک اجلاس میں کہی، ممبران سول سوسائٹی نے اس رائے کا اظہار کیا کہ کیئر فاؤنڈیشن پہلے ہی ضلع کے دو سو سرکاری سکولوں جبکہ پنجاب اور سندھ کے 888سرکاری سکولوں کے انتظامی معاملات کو کنٹرول کررہی ہے، ممبران نے بعض حلقوں کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈہ کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ سکول کی گورننگ باڈی کا ہے، جس میں ضلع کے پوسٹ گریجویٹ کالجز کے دو سینئر پرنسپل، سی ای او تعلیم او رڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی شامل تھے، ممبران نے ایک سال کی آزمائشی مدت پر اطمینان کرتے ہوے کہا کہ اگر اس عرصہ میں مطلوبہ تنائج حاصل نہ ہوں تو پھر معاہدہ منسوخ کر کے ضلعی حکومت خود ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے سرانجام دے گی، اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سابق چیئر مین سول سوسائٹی نیٹ ورک ملک خیر محمد بدھ، صدر ادارہ فکرو ثقافت حافظ اکبر نقاش، سرپرست انجمن تاجران ملک جاوید اختر، وزیر خان دستی صدر ایپکا مظفرگڑھ، سابق صدر این جی او کونسل رشید خان شیروانی، سابق ممبر ضلع کونسل و چیئر پرسن سائیکوپ ام کلثوم سیال، نمائندہ صحافی میاں محمد طیب و دیگرممبران نے شرکت کی۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago