Categories: NewsUrdu News

سردار کوڑے خان کی وقف اراضی کی آمدن ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2018ء) سردار کوڑے خان کی وقف اراضی کی آمدن ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی تاکہ علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہواور ضلع کی عوام کو صحت ، تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات میسر آسکیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سردار کوڑے خان کی وقف اراضی سے 2ہزار،200ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے سردار کوڑے خان کی وقف اراضی کی سالانہ آمدن کو 6کروڑ روپے تک بڑھادیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ امسال موضع ڈیرہ کوڑا میں 417ایکڑقابض اراضی پر کھڑی گندم کو ضبط کر کے کٹوائی کرائی گئی اور 80لاکھ روپے کی پاسکو کو فروخت کی گئی ہے ، آئندہ کیلئے ارضی کو ٹھیکے پر نیلام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں ترقی کیلئے کل آمدن کی50فیصد فنڈ سے تعلیم اور صحت کیلئے علیحدہ علیحدہ اندومنٹ فنڈ قائم کئے گئے ہیں، جس سے 7سے 8لاکھ منافع حاصل ہوگا، تعلیم کے انڈومنٹ فنڈ کے منافع سے سردار کوڑے خان سکول جتوئی کو میڑک تک اپ گریڈ کیا جائے گا، اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو بھری کیا جائے گا، سکول کا فرنیچر خرید کیا جائے گا، سکول میں 45فیصد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، جس میں یتیم بچے، درجہ چہارم کے ملازمین کے بچے، شہدا کے بچے اور ان مواضعات کے بچے شامل ہونگے جہاں جہاں سردار کوڑے خان کی اراضی موجود ہے،55فیصد بچوں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ میٹرک سے ایم اے کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے ،شام کے اوقات میں سکول میں ووکیشنل تعلیم فراہم کی جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صحت کے اندومنٹ فنڈ کے منافع سے علاقے کے ہسپتالوں میں ای سی جی مشینیں، ایکسرے فلمیں ، اعلیٰ معیار کی ادویات اور دیگر ضروریات کی اشیاء فراہم کی جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے محکمہ جات کی عمارتیں جو سردار کوڑے خان کی وقف اراضی پر تعمیر ہیں ان سے بھی سالانہ کرایہ لیا جائے گا جس سے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،وفد میں نعیم احمد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب، افضل چوہان، جاوید اختر، رشید خان شیروانی، وزیر خان دستی، امیر حسن ، ناظم بلوچ، شیخ محمد عامر سلیم، نعیم کاشف سمیت دیگر نمائندگان موجود تھے ، اس موقع پر اے ڈی سی جی ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ بھٹی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago