Categories: NewsUrdu News

سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ 3 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ ضلع کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جو ضلع بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھٹہ, پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر رانا مسعود اختر, پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ , پرنسپل کوڑے خان پبلک سکول رانا طاہر, ممبر گورننگ باڈی ملک خیر محمد بدھ, اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اوردیگر ممبران نے شرکت کی. اجلاس میں گورننگ باڈی نے سکول میں مختلف ترقیاتی کاموں کی منظوری دی.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے اساتذہ اور طلبہ کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نسل نو کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے اور سکول کے معیار تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے اور سکول کی آمدن میں اضافہ کیا جائی.اجلاس میں سکول کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا. سکول میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کے معاملے کا جائزہ لیا گیا�

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago