Categories: NewsUrdu News

سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کو کیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سی بہتر کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جولائی2019ء) سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کو کیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سی بہتر کرنے کا فیصلہ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کو کیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منیجمنٹ بہتر کرنے کا فیصلہ سکول کی گورننگ باڈی کا متفقہ فیصلہ ہے جسے سول سوسائٹی اور والدین کی اکثریت نے سراہا ہے، جس کا مقصد سکول کی انتظامی معاملات کو بہتر بنانا, ڈسلپن قائم کرنا اور سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ میں بدلنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، سکول کے پرنسپل شمس الدین کا کنٹریکٹ 3اگست 2019کو ختم ہو رہا ہے، وہ چھٹی پر چلے گئے ہیں، ان کی منیجمنٹ اتنی کمزور تھی کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سکول کے پرنسپل نے چیئرمین گورننگ باڈی کو شکایت کی کہ انہیں سکول کے اساتذہ کی طرف سے زدو کوب کیا گیا ہی. اسی شکایت کے پیش نظر ایک استاد کو نوکری سے فارغ بھی کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سکول میں صرف منیجمنٹ کی تبدیلی کی گئی ہے سکول کے اساتذہ بہت قابل اور محنتی ہیں اس لئے کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جارہا، بلکہ کیئر فاؤنڈیشن سے معاہدے میں ان اساتذہ کی مدت ملازمت اور تنخواہ کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے، سروس سٹرکچر قائم کرنے کیلئے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور ریٹائرمنٹ پر پینشن و دیگر مراعات دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ کیئر فاؤنڈیشن کی سربراہ صائمہ عزیز کا دانیال عزیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نام کی مشابہت پر کچھ عاقبت نا اندیشن لوگ بغیر کسی تحقیق کے ان کا نام دانیال عزیز سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صائمہ عزیز ایک معروف سوشل ورکر ہیں اور کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں. وہ ایک کامیاب خاتون ہیں، انہوں نے کہا کہ کیئر فاؤنڈیشن اس وقت حکومت پنجاب اور حکومت سندھ کے 888 سکولوں کا انتظام کامیابی سے چلا رہی ہے، مظفرگڑھ میں امینہ اردوان گرلز سکول بصیرہ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک کامیاب ادارہ ہے�

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago