Categories: NewsUrdu News

سرائیکی خطہ کے سیاستدان بھی اپنی اپنی سیاسی حد بندیوں سے بالا تر ہوکر اجتماعی حقوق کیلئے متحد ہوں،ملک اللہ نواز وینس

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے سرائیکی خطہ کے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں، سیاسی لیڈروں ، علماء کرام اور مشائخ عظام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر مظلوم سرائیکی وسیب کے اجتماعی حقوق کیلئے آواز بلند کریں اور سرائیکستان صوبہ تحریک کا ساتھ دیں۔انہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں سردار محسن خان ڈاہر، ملک جاوید چنڑ، سلطان محمود کلاچی، ملک محمد فہیم ارائیں، ملک غلام فرید چنڑ، سردار خالد خان ڈاہر اور دوسرے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں سے 24 اضلاع سرائیکی خطہ پر مشتمل ہیں جبکہ اپر پنجاب کے صرف 12 اضلاع ہیں مگرملک کی عدلیہ اور بیوروکریسی میں سرائیکی خطہ کے 24 اضلاع کو پانچ فیصد حصہ بھی نہیں ملتااور سرائیکی وسیب کے اجتماعی حقوق سلب کیے جارہے ہیں جس کیخلاف پورے سرائیکی وسیب کو بیک آواز ہوکر منظم تحریک چلانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور اپر پنجاب کے سیاسی شہزادے خواہ کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں مگر وہ علاقہ کے مفاد کیلئے پارٹی بازی سے بالاتر ہوکر متفق ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرتے ہیں مگر سرائیکی خطہ کے سیاستدان اجتماعی حقوق کیلئے متحد نہیں ہوتے، اس لیے حالات کا تقاضا ہے کہ سرائیکی خطہ کے سیاستدان بھی اپنی اپنی سیاسی حد بندیوں سے بالا تر ہوکروسیب کے اجتماعی حقوق کیلئے متحد ہوں اور سب مل کر اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی فکر کریں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago