Categories: NewsUrdu News

ستمبر مہینہ کپاس کی فصل کیلئے انتہائی اہم ہے، ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل اس وقت نازک مرحلہ سے گزر رہی ہے،ستمبر مہینہ کپاس کی فصل کیلئے انتہائی اہم ہے اس دوران محکمہ زراعت کی افسران کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں،کپاس کی فصل کا معائنہ کریں اڈوائزری سلپ جاری کریں۔
یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورے کے دوران محکمہ زراعت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کے کاشتکاروں کو رہنمائی کیلئے مساجد اور گاڑیوں پر سپیکر کے ذریعے اعلان کرائیں، جہاں سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہو وہاں پلانٹ کلینک لگائیں۔ انہوں نے زراعت افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں کپاس کی حالت کا جائزہ لیں جس سے اندازہ ہو کہ ملی بگ اور سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سابقہ سال گلابی سنڈی سے زیادہ نقصان ہوا تھا، امسال گلابی سنڈی اور سفید مکھی اور ملی بگ سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ تمام زراعت افسران بطور کاٹن انسپکٹر اپنے اپنے حلقہ میں کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عمل درآمد کرائیں، خاص طور پر گانٹھ کا وزن 170کلو گرام پلس یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کیلئے کپاس کی زیادہ پیداوار اہمیت رکھتی ہے، اس قومی فریضہ کیلئے دن رات ایک کردیں۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago