Categories: NewsUrdu News

سبزی و فروٹ منڈی مظفرگڑھ میں توسیع کرکے نکاس آب کیلئے سیوریج کا نظام وضع کیا جائے،انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جون2020ء) انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے صدر میاں اعجاز حسین قریشی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد خالد ، نائب صدر ثناء اللہ خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری ایم ارشد سلیم نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب ، کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی مظفرگڑھ میں توسیع کرکے نکاس آب کیلئے سیوریج کا نظام وضع کیا جائے، سبزی و فروٹ منڈی کی سڑکوں پرسٹریٹ لائیٹس کا انتظام کرکے سوئی گیس بھی مہیا کی جائے اور منڈی کے قیام کے وقت ہونیوالے فیصلے کے مطابق منڈی کے اندر بینک برانچ ، پولیس چوکی اور مارکیٹ آفس کا دفتر بھی قائم کیا جائے۔مظفرگڑھ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی سبزی و فروٹ منڈی جنوبی پنجاب کی اہم ترین منڈیوں میں سے ایک ہے جہاں سے سبزیاں اور آم کے موسم میں آم ملک بھر کے شہروں میں سپلائی ہوتے ہیں اور ملک بھر کی منڈیوں کے بڑے آڑھتی مظفرگڑھ کی منڈی سے ہی آم اور سبزیات منگواتے ہیں مگر اس قدر اہم منڈی ہونے کے باوجود سرکاری حکام منڈی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago