مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جون2020ء) انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے صدر میاں اعجاز حسین قریشی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد خالد ، نائب صدر ثناء اللہ خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری ایم ارشد سلیم نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب ، کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی مظفرگڑھ میں توسیع کرکے نکاس آب کیلئے سیوریج کا نظام وضع کیا جائے، سبزی و فروٹ منڈی کی سڑکوں پرسٹریٹ لائیٹس کا انتظام کرکے سوئی گیس بھی مہیا کی جائے اور منڈی کے قیام کے وقت ہونیوالے فیصلے کے مطابق منڈی کے اندر بینک برانچ ، پولیس چوکی اور مارکیٹ آفس کا دفتر بھی قائم کیا جائے۔مظفرگڑھ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی سبزی و فروٹ منڈی جنوبی پنجاب کی اہم ترین منڈیوں میں سے ایک ہے جہاں سے سبزیاں اور آم کے موسم میں آم ملک بھر کے شہروں میں سپلائی ہوتے ہیں اور ملک بھر کی منڈیوں کے بڑے آڑھتی مظفرگڑھ کی منڈی سے ہی آم اور سبزیات منگواتے ہیں مگر اس قدر اہم منڈی ہونے کے باوجود سرکاری حکام منڈی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…