News

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا نرخنامہ صبح 9 بجے تک دوکانداروں کو تقسیم کر دیا جائے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2023ء) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، انہوں نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کی مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی عملے کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں مختلف شیڈز اور سٹالز کا معائنہ کیا اورمنڈی میں موجود اجناس کی نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور انکے معیارکو چیک کیا۔

انہوں نے اجناس کی نیلامیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کا نرخ نامہ 9 بجے تک دکانداروں کو تقسیم کر دیا جائے۔

انہوں سبزی منڈی میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور آڑھتیوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام کا معاشی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے لوگوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کو معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، انہوں نے شہر بالخصوص مرکزی شاہراہوں اور مرکزی چوکوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہر کی سیوریج کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago