Categories: Urdu News

ساڑھے چھ لاکھ کی آبادی رکھنے والی ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پینے کے صاف اور میٹھے پانی سے محروم

مظفرگڑھ 3 دسمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2019ء) عوامی نمائندوں اور انتظامی آفیسران کی بے حسی کی انتہا ،20 یونین کونسلز پر مشتمل ساڑھے چھ لاکھ کی آبادی رکھنے والی ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پینے کے صاف اور میٹھے پانی سے محروم۔ تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور کی آبادی ساڑھے چھ لاکھ کے قریب ھے پچاس ھزار شہری آبادی اور چھ لاکھ دیہی آبادی پچاس ھزار کی شہری آبادی کیلئے 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ھیں جن میں سے 2 مستقل طور پر بند ھیں اور صرف 2 پلانٹس فعال ھیں لیکن ان کے بھی اوقات مقرر ھیں اور وہ 8 گھنٹے روزانہ چلائے جاتے ھیں، جبکہ شہری آبادی کے علاوہ دیہاتوں سے بھی لوگ پانی لینے کیلئے ان پلانٹس پر آتے ھیں اور یہاں ھر وقت رش لگا رہتا ھے اتنی زیادہ آبادی کی ضروریات صرف 2 واٹر فلٹریشن پلانٹس پوری نہیں کر سکتے جبکہ چھ لاکھ دیہاتی آبادی کیلئے کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں لگایا گیا۔علی پور کا زیر زمین پانی کڑوا اور آرسینک مادوں کی بہتات کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں ھے پینے کا صاف پانی میسر نہ ھونے کی وجہ سے علی پور میں ھیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رھا ھے شہریوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار سے علی پور کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں آبادی کے تناسب سے ترجیہی بنیادوں پر واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago