Categories: NewsUrdu News

سانحہ ہیڈ محمد والا ،فرارہونیوالا ویگن ڈرائیور گرفتار

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2017ء) سانحہ ہیڈ محمد والا مظفرگڑھ کی تفتیش کے سلسلے میں تھانہ صدرپولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی . تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس نے جلتی وین میں موجود خواتین اور بچوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر فرار ہو جانے والے وین ڈرائیور عمران کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ.یہ حادثہ گذشتہ روز وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بجلی کے پول سے جا ٹکرائی ،آگ لگ جانے کی وجہ سے 3 بچیوں سمیت 7 خواتین جانبحق اور 23 زخمی ہو گئیں تھیں۔وین ڈرائیور غفلت مجرمانہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو کرنے کی بجائے فرار ہو گیا اور معصوم بچیاں اور خواتین آگ میں جھلس کر جاںبحق اور زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق وین ڈرائیور فرار ہونے کی بجائے وین کے دروازے ہی کھول دیتا تو معصوم جانیں بچ سکتی تھیں۔لیکن ڈرائیور نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی وین میں جلتی ہوئیں بچیوں اور خواتین کی مدد کرنے کی بجائے انہیں تنہا چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا.
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago