Categories: NewsUrdu News

سانحہ مظفرگڑھ پر صوبائی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی مظفرگڑھ پہنچ گئے، جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 فروری2020ء) تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے دلخراش سانحہ مظفرگڑھ پر صوبائی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی فوری مظفرگڑھ پہنچ گئے اور تاجر اتحاد اور تحریک انصاف کے رہنما مون شیخ کے ہمراہ رات گئے جائے حادثہ پر پہنچے اور جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اس افسوسناک حادثہ پر تعزیت کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور صوبائی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرین کی مالی امداد کرنے کے لیے رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اس المناک سانحہ پر متاثرین کی مالی امداد کو یقینی بنایا جاسکا۔اس موقع پر انجمن تاجر اتحاد کے رہنمائوں افضل چوہان، شیخ مشرف علی، عدیل شیخ، الطاف بخاری ایڈوکیٹ، مزمل علی اور دیگر نے صوبائی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی کو زمین بوس ہونیوالی عمارت کے سانحہ اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago