Categories: NewsUrdu News

سازشی عناصر ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے ، حماد نواز ٹیپو

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، مسلم لیگ ن وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ۔وہ یہاں مظفرگڑھ شہر کے علاقہ شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی وجہ سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن ترقی و خوشحالی کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ترقی کا یہ سفر رکنے کی بجائے آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دیے گئے خصوصی فنڈز سے مظفرگڑھ شہر میں 53 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سو کروڑ سے زائد مالیت کا جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ٹراما سنٹر بنایا گیا ہے۔وزیر اعلی کے دیہی پروگرام کے تحت اپنے حلقے میں سو کلومیٹر طویل سڑکیں بنوائی ہیں مظفرگڑھ شہر میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ حماد نواز خان ٹیپو جلسہ گاہ میں پہنچے تو کارکنوں نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی بھی کی گئی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago