Categories: NewsUrdu News

سات افراد نے گن پوائنٹ پر نوبیاہتا دلھن اغوا کر لی، مغویہ کا خاوند اور ماموں شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2019ء) سات افراد نے گن پوائنٹ پر نوبیاہتا دلھن اغوا کر لی ،دوران اغوا مزاحمت پر مغویہ کا خاوند اور ماموں شدید زخمی،شور واویلا پر ملزمان ایک پسٹل ایک رائفل تین عدد گولیاں اور جوتے چھوڑ کر فرار، اطلاع پر مظفرگڑھ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی, دو ملزمان گرفتار ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ نواحی قصبہ بستی جڑھ مراد آباد میں گزشتہ رات ایک بجے اسلحہ سے لیس سات افراد محمد رضوان ,امجد, امیر حسین گادھی اور یسین ،سیف اللہ،امان اللہ ,حیدر عباس قوم جڑھ محنت کش عبدالرحمن کمبھار کے گھر رات کے ایک بجے داخل ہوگئے اور آتے ہیں اہل خانہ کو یر غمال کر کے کمرے میں بند کر دیا. آدھا گھنٹہ فائرنگ کرتے رہے اور خوف ہراس پھیلاتے رہی, فائرنگ پر اہل علاقہ کے جمع ہونے پر مزکورہ کمرہ کھول کر دلھن نجمہ بی بی کو اغوا کر لیا, مزاحمت پر مغویہ کے خاوند رضوان اور ماموں سید اللہ کو شدید زخمی کر دیا, اس دوران ایک ملزم یسین کو دائیں بازو پر فائر جا لگا. جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا, اسی دوران ملزمان نے ایک پسٹل ایک رائفل تین عدد گولیاں اور جوتے چھوڑ کر بچی کو ساتھ لے گئی, وقوعہ کو غلط رنگ دینے کے لئے ملزمان نے خود ہی 15 پر کال کر دی اور ملزم یسین کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل مظفرگڑھ میں داخل کرادیا, بعد ازاں مغویہ کے سسر عبدالرحمن نے 15 پر کا ل کی جس پر مظفرگڑھ پولیس کی بھاری نفری میں ڈی ایس پی سٹی عظمت گرمانی ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب چھجڑا ایس ایچ او سٹی الیاس خان ایس ایچ او رنگ پور عدنان قریشی عاشق حسین ایس آئی ایس آئی لطیف سابق ایس ایچ او سناواں اکبر خان چانڈیہ ایس پی چوہدری سجاد گجر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ او دو ملزمان امیر حسین اور حیدر عباس کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والیملزم یسین کو بھی ہسپتال میں ہتھکڑی لگادی .ڈی ایس پی سٹی عظمت گرمانی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بچی کو برآمد کرنے کے لئے روانہ کر دیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago