News

ساتویں تھل جیپ ریلی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ، ڈی جی پنجاب ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2022ء) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ ساتویں تھل جیپ ریلی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ،انہوں نے ساتویں تھل جیپ ریلی کے آخری مرحلے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ ایڈونچر بیسڈ اور کلچرل بیسڈ سپورٹس سرگرمیوں کے خوبصورت امتزاج سے اکنامک بیسڈ سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تا کہ تفریح کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پہلی بار ساتویں تھل جیپ ریلی کے میگا اسپورٹس ایونٹ کے موقع پر مقامی ثقافت کو فروغ دینے کےلئے کبڈی،گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی کرائے گئے ہیں،میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جنہیں شائقین نے بہت سراہا ہے اور ان مقابلوں سے اور فوک میوزک سے لطف اندوز بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کی مقبولیت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بیرونی ممالک سے بھی چند ریسرز جیپ ریلی میں حصہ لینے کےلئے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی کوشش ہے کہ آئندہ سال بیرونی ممالک سے زیادہ سے زیادہ موٹر ریسر بلا کر اس ایونٹ کو انٹرنیشنل ایونٹ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ، ضلع کوٹ ادو اور ضلع لیہ کی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے بغیر تھل جیپ ریلی جیسے میگا اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا ۔تینوں اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کے شکرگزار ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago