مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوار افراد کے سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔
مظفرگڑھ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کی کوئی کارروائی نہ کی اور بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر ڈالا۔درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم عبدالرشید کھیارا کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیاہے کہ وہ ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیاجس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…