Categories: NewsUrdu News

سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، نوابزادہ منصور خان

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی ترقی حاصل کرنے کے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل در آمد شروع ہوچکا ہے ،سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے ایوان صحافت خان گڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کو نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ جو توقعات عوام نے حکومت سے وابستہ کر رکھی ہیں وہ بھی انشا ء اللہ پوری ہونگی۔انہوں نے کہا کہ خزانہ کی حالت بہت خراب ہے، سابقہ حکومت نے ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹا اور کڑی شرائط پر مالیاتی اداروں سے قرضے لئے اور اب نئی حکومت کو مشکل کا سامنا ہے تاہم عوام ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسلسل پنجاب کابینہ سے رابطہ میں رہتے ہیں اور ان سے کارکردگی بارے دریافت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا جب عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو دنیا میں پاکستان کا امیج بلند ہوا ہے غیر ملکی سرمایہ داروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے اور اب انشاء اللہ پاکستان اقتصادی بحران سے جلد نکل جائے گا

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago