News

سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ڈی پی اومظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے تھانہ خان گڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل عمر حیات، ایس ایچ او خان گڑھ، انچارج کمپلیٹ سیل انسپکٹر حسن طاہر موقع پر موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دور ان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے لوگوں کے مسائل دریافت کیے اور ترجیحی بنیاد پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کا کہنا تھا کہ بذریعہ کھلی کچہری لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اپنی تعیناتی کے دوران میری کوشش ہوگی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے خان گڑھ کی انجمن تاجران اور صحافی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے تھانہ خان گڑھ کی حوالات ،فرنٹ ڈیسک،اور ریکارڈ کا معائنہ اور ملاحظہ کیا۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago