Categories: NewsUrdu News

زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، ایک شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اپریل2021ء) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک  موقع پر  جاں بحق جبکہ  ایک شدید  زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق مظفرگڑہ کے نواحی قصبہ خانگڑھ کے علاقہ  نواب والا پمپ،نزد لوہار والا  میں ایک گھر کی چھت کا لنٹر ڈالا جا رہا تھا جس کی سپورٹ کے لیے لگایا گیا گاڈر ٹوٹنے سے چھت گر گئی اور اس کے نیچے 2 مزدور دب گئے ۔

ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے دونوں مزدوروں کو نکالا جن  میں سے 32 سالہ اللہ وسایا  فوت ہو چکا تھا اس کو وہاں پر موجود لواحقین کے حوالے کیا اور دوسرے مزدور 30 سالہ محمد زبیر  کو سر پر چوٹ آئی تھی جس کو  ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو  ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago